دوبئی۔ایک شاندار کے اقدام کے طور پردوبئی کے ولی عہد شیخ حمدان نے اپنی مرسڈیزاے ایم جی جی 63پر پرندے کا گھونسلے دیکھنے کے بعد اس کے اطراف واکناف کے علاقے کے گھیرا بندی کرادی ہے۔
اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کیا جس مذکورہ پرندے کو انڈے کے چھلکے توڑ کر اس کے بچوں کو کھانا کھلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
حمدان نے اس ویڈیو کا کیپشن لکھا کہ ”بعض اوقات زندگی میں کچھ معمولی چیزیں بہت کافی ہوجاتی ہیں“۔
ان کا اس دل کو چھولینے والا ویڈیوکو وائیرل ہونے کے بعد 3ملین لوگوں نے دیکھا اور ہزارو ں نے ستائش کی ہے۔
انہوں نے اپنی ایس یو وی جہاں پر کھڑی تھی اس کے اردگرد کی حصار بندی کردی تاکہ لوگوں کو اس بات کا پتہ چل سکے کہ یہاں پر پرندے نے اپنا گھونسلہ تیار کیا ہے اور ساتھ میں اس کے نوزائید بچے بھی موجود ہیں
حمدان جانوروں کے دل کو چھولینے والے کلپس شیئر کرنے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں۔ کئی مواقعوں پر جانوروں سے ان کی محبت اور ہمدردی کے حوالے سے ان کی ستائش کی گئی ہے۔
ماضی میں ان کا ایک اور ویڈیو ہے جس میں انہیں سمندر کے اندر کچھووں کو سمندر کے پانی میں چھوڑتے ہوئے دیکھا گیا ہے