ویڈیو۔سورت میں نو تعمیر شدہ و ارائیو ی برج میں پڑی دراڑیں

,

   

مذکورہ برج کا افتتاح 17مئی کے روز ہوا جس کی تعمیر کے لئے 118کروڑ روپئے کی لاگت ہوئی۔
سورت۔ تاپی ندی کے اوپر نئے تعمیر شدہ وید وارائیوی برج میں دراڑیں پڑ گئی ہیں‘ محض چالیس دن قبل چیف منسٹر بھوپیندر پٹیل نے اس کا ورچول افتتاح کیاتھا۔مذکورہ برج کا افتتاح 17مئی کے روز ہوا جس کی تعمیر کے لئے 118کروڑ روپئے کی لاگت ہوئی۔

مذکورہ برج واریا اور وید گاؤں کوسورت میں جوڑتا ہے اور علاقے کے اٹھ لوگوں کی خدمت پر مامور ہے۔ اس برج کی لمبائی 1.5کیلو میٹر کی ہے اور کی چار لائن ہیں۔

وریا ؤ کی طرف جانے والے راستے پر دراڑیں منظرعام پر آنے کے بعد اے اے پی کونسلر اور سور ت میونسپل کارپورشن (ایس ایم سی)میں اپوزیشن لیڈر (ایل او پی)دھرمیش بھنڈری نے دیگرعہدیداروں کے ساتھ اس مقام کامعائنہ کیا۔ایس ایم سی حکام کا ماننا ہے کہ اپروچ ایریا میں پانی جمع ہونے کے سبب دراڑیں ائیں ہوں گی۔

ایس ایم سی کے برج سل محکمے نے پل کے نقصان زدہ علاقے کی فوری مرمت کا کام شروع کردیاہے۔

ملازمین نقصان کودور کرنے اور دریائے تاپی کے پار گاڑیوں کی ہموار ٹریفک کو بحال کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔ایس ایم سی حکام نے پل کی ساختی سالمیت سے متعلق خدشات کودور کرنے کے لئے فوری کاروائی کی ہے۔مکمل معائنہ اورجائزوں کے ساتھ مرمت کے عمل کا مقصد پل کی لچک کو یقینی بناتا ہے۔


بھانڈری نے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج سے ایک تحقیقات کی مانگ کی ہے۔ انہوں نے بارش کے پہلے مرحلے کے دوران دراڑیں پڑنے کا حوالہ دیتے ہوئے پل کی تعمیر کے عمل میں بدعنوانی کا مزید الزام لگایا۔

بھنڈری نے دعوی کیاکہ شہر میں بی جے پی لیڈروں کے قریبی گتہ داروں اور بلڈرز کوٹھیکے دئے گئے ہیں۔گجرات اے اے پی صدر اسودھان گدھوی نے برسراقتدار بی جے پی بدعنوانی کا الزام لگایا او رریاست بھر میں حال ہی میں پلوں کو نقصان ہونے کے معاملات میں ایک تفصیلی تحقیقات کی مانگ کی ہے۔

گدھوی نے پچھلے سال پیش ائے موربی پل انہدام کے سانحہ کا بھی حوالہ دیا اور وزیراعظم نریند رمودی پر زوردیاکہ وہ سی بی ائی او رای ڈی کے ذریعہ تحقیقات کا حکم جاری کریں۔