ویڈیو۔کلکتہ میٹرو نے پانی کے اندر کامیاب تجربہ رن کے ساتھ تاریخ رقم کی ہے۔

,

   

راستہ ہواڑ ہ سے ایسپالاندہ تک پھیلا ہوا تھا جو اندازے کے مطابق4.8کیلو میٹر طویل تھا‘ جس میں سے 520میٹر سرنگ دریائے ہولی کے نیچے سے گذر ے گی۔


کلکتہ۔کولکتہ نے بدھ کے روزتاریخ کا مشاہدہ کیاجب کولکتہ میٹروکے ریک نے وسطی کولکتہ میں ایسپلائیڈکو مشہور ہاوڑہ اسٹیشن سے جوڑنیوالے راستے میں دریائے ہوگلی کے نیچے زیر آب سرنگ کے ذریعہ کامیاب آزمائشی طور پر چلایا۔

صرف سینئر عہدیداران اور کلکتہ میٹرو کے منتخب انجینئرس ٹرائیل کے دوران ٹرین میں سوار تھے‘ جو ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔

اس تقریب کو شہر کے لئے ایک تاریخی لمحہ قراردیتے ہوئے‘ کلکتہ میٹروکے جنرل منیجرپی ادے کمار ریڈی نے کہاکہ یہ صرف شروعات ہے اور اس راستے میں پانی کے اندر باقاعدہ ٹرائل رن جلد شروع ہوجائیں گے۔

ریڈی جنھوں نے اس سفر کو ایک ”انقلابی“ قراردیا‘ وہ پہلے ٹرائل کا حصہ تھاجب اس نے مہاکرن اسٹیشن سے ہاوڑہ میدان اسٹیشن تک سفر کیا۔انہو ں نے کہاکہ ”اس کے فوری بعد عام لوگوں کے لئے باقاعدہ خدمات شروع ہوجائیں گی“۔

راستہ ہواڑ ہ سے ایسپالاندہ تک پھیلا ہوا تھا جو اندازے کے مطابق4.8کیلو میٹر طویل تھا‘ جس میں سے 520میٹر سرنگ دریائے ہولی کے نیچے سے گذر ے گی۔