تومکور۔کرناٹک کے تومکور میں ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کے دوران اذان کی آواز سن کر کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے اپنی تقریر روک دی۔
ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ راہول گاندھی نے اذان کے احترام میں اپنی تقریر روکی ہے۔ سال2019کے لوک سبھاالیکشن سے قبل امیتھی میں راہول گاندھی نے اپنی تقریر کو اذان کے وقت روک دیا اور اذان کے ختم ہونے کاانتظار کیاتھا
جنوبی ریاست میں بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وائناڈ کے سابق ایم پی نے کہاکہ ”پچھلے تین سالوں سے‘ بی جے پی نے صرف رشوت خوری کی ہے۔ کرناٹک کی عوام اس دور حکومت کو 40فیصد کی حکومت کہتے ہیں“کیونکہ وہ کنٹراکٹرس سے 40فیصد کمیشن لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ”وزیراعظم بھی اس سے واقف ہیں۔ لہذا میں ان سے پوچھ رہاہوں کہ انہوں نے کوئی کاروائی کیوں نہیں کی ہے“۔فوجداری ہتک عزت معاملہ میں سنائے گئے ایک فیصلے کے بعد راہول گاندھی کی لوک سبھا رکنیت ختم کردی گئی تھی۔
کرناٹک کے کولار میں 2019کے لوک سبھا الیکشن کی مہم کے دوران ’مودی‘ کنیت کے استعمال پر تبصرے کے حوالے سے درج معاملہ میں یہ فیصلہ سنایاگیاتھا۔گجرات کے سورت ہائی کورٹ میں بعدازاں کانفریس لیڈر نے ہتک عزت کے معاملے پر سنائے گئے سزا کو چیالنج کیاتھا۔
مگر سورت کی عدالت نے نچلی عدالت کے فیصلے کوبرقرار رکھا۔اب یہ معاملہ گجرات ہائی کورٹ میں دائر کیاگیا ہے جہاں کانگریس لیڈر کے دائر کردہ درخواست پر 2مئی کوسنوائی متوقع ہے۔
سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے مطابق اگر کسی عوامی نمائندے کوکسی بھی معاملے میں د و سال یا اس سے زائد کی سزا سنائی جاتی ہے تو اس کی ایوان سے رکنیت ختم کردی جائے گی۔