منی کانتھا چندرا گری پولیس اسٹیشن پہنچا تاکہ کانسٹبل سرینواس کو اپنی بیوی کے تعلقات کے متعلق بتاسکے۔ مذکورہ کانسٹبل نے بیوی کو چھوڑ دینے کی دھمکی دی۔
تروپتی۔ آندھرا پردیش کے ضلع تروپتی میں چندرا گری پولیس اسٹیشن کے سامنے پیر20نومبر کے روزازدواجی تنازعہ پر ایک پریشان حال شخص نے خود کو آگ لگالی۔ افرتفری کے بعد پولیس اور مقامی لوگوں نے آگ بجھائی اور اسے اسپتال لے گئے۔
اطلاعات کے مطابق اس شخص کی شناخت منی کانتھا کے طور پر ہوئے ہے جو وجئے واڑہ کا رہنے والا ہے۔
وہ اور اس کی بیوی روٹی روزی کے لئے حیدرآباد ائے تھے۔ تاہم تین ماہ بعد اس کی بیوی اس کو چھوڑ کر تروپتی چلی گئی۔
اس کی آمد پر درگا کی ملاقات بھاکار پیٹ کے سونو عرف باشاہ سے ہوئی اور دونوں ایک ساتھ رہنا شروع کردیا۔ درایں اثناء دونوں کی مدد چندرگری پولیس اسٹیشن میں ایک کانسٹبل کاکام کرنے والے پی سرینواس سے ہوئی۔
حالات سے واقفیت کے بعد منی کانتھا چندرا گری پولیس اسٹیشن پہنچا تاکہ کانسٹبل سرینواس کو اپنی بیوی کے تعلقات کے متعلق بتاسکے۔ مذکورہ کانسٹبل نے بیوی کو چھوڑ دینے کی دھمکی دی۔منی کانتھا یہ سننے کے بعد مایوس ہوگیا۔
اس نے 5لیٹر پیٹرول خود پرچھڑ ک لیا‘ اور پولیس اسٹیشن کے روبرو خود کو آگ لگالی۔ پولیس اسٹیشن میں اس کے چیخنے او رچلانے کی آوازوں کے بعد پولیس اور مقامی لوگ فوری حرکت میں ائے۔ تروپتی کے رویا اسپتال میں اس کو منتقل کیاگیا۔