مارچ او رمظاہرے میں جے پور شہر سے بی جے پی کارکنوں نے حصہ لیا۔
جئے پور۔ ریاست میں کانگریس حکومت کے تحت امتحانات کے پیپر لیک ہونے اور ”بدعنوانی“ پر سکریٹریٹ کے قریب احتجاج کررہے بی جے پی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیاہے۔
ایک عوامی جلسہ عام کے بعد راجستھان بی جے پی قائدین اورکارکنان نے پارٹی کے ریاستی ہیڈ کوارٹرس سے سکریٹریٹ تک ایک مارچ کی شروعات کی تھی۔ سکریٹریٹ کے قریب اسٹاٹیو سرکل پر پولیس نے انہیں روک دیا۔
مارچ سے قبل پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی کیروڈی مینا جلسہ عام سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہاکہ وزیر شانتی دھریوال کی بدعنوانیوں اور ریاست میں جل جیون مشن اسکیم او رکانکنی سے متعلق ”اسکامس“ کو منظرعام پر لائے گی۔
انہو ں نے کہاکہ ”گہلوٹ حکومت کے تحت بدعنوانی عروج پر ہے۔ راجستھان میں 16مسابقتی امتحانات منعقد ہوئے او روہ تمام لیک ہوئے ہیں۔ اب ای ڈی نے آکر تفتیش شروع کردی ہے اور اس وجہہ سے گہلوٹ پریشان ہے“۔
مینا نے مزید کہاکہ ”آنے والے دنوں میں ایک کانکنی اسکام کو بی جے پی منظرعام پر لائے گی۔
اس کے علاوہ ایک اسکام جل جیون مشن اور شہری ترقی اور ہاوز منسٹر شانتی دھریوال کی بدعنوانی کے معاملات کو بھی منظرعام پر لایاجائے گا“۔
انہو ں نے دعوی کیاکہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2.31کروڑ نقد اور ایک کیلو گرام سونا ایک سرکاری عمارت کی الماری سے ملا ہے۔ مذکورہ ایم پی کا اشارہ یوجنا بھون میں ضبطی کے بعد محکمہ انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی (ڈی او ائی ٹی) کے جوائنٹ ڈائرکٹر کی گرفتاری کی طرف تھا۔
مینا نے دعوی کیاکہ ڈی او ائی ٹی میں 5000کروڑ کا اسکام تھا مگر اینٹی کرپشن بیورو نے تحقیقات کی اجازت مانگی تو چیف منسٹر نے مسترد کردیا۔انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر اشوک گہلوٹ کو ”ایمانداری کا لبادہ اتاردینا چاہئے“۔
کیونکہ مذکورہ سرکل پر بی جے پی کے مارچ کوپولیس نے روک دیاتھا پارٹی کے ریاستی صدر سی پی جوشی‘ اپوزیشن لیڈر راجندر راتھوڑ‘ مینا او ریگرنے ایک علامتی دھرنا دیا۔
دھرنے کے بعد بی جے پی ورکرس نے احتجاج میں پتلا نذر اتش کیا‘ جس کے کچھ دیر بعد پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کیا۔
جوشی او ردیگر کو پولیس نے حراست میں لیا اور ایک بس میں سوار کرکے وہاں سے لے کر چلی گئی۔ مینا نے کہاکہ جئے پور میں یہ علامتی مظاہرہ تھا اور آنے والے دنوں میں حکومت کے خلاف ریاست بھر میں احتجاج کیاجائے گا۔
مارچ او رمظاہرے میں جے پور شہر سے بی جے پی کارکنوں نے حصہ لیا۔