کلاسن نے کہاکہ ”یقین جانیں ہجوم سے مایوسی ہوئی ہے‘ یہ وہ نہیں ہے جو آپ چاہتے ہیں۔ اس نے رفتار کوبھی روک دیا‘ ایمپائنرنگ بھی کوئی خاص نہیں تھی“۔
حیدرآباد۔سن رائزرس حیدرآباد کے حامیوں کے بے ہنگام رویہ نے لکھنو سوپر جائنٹس کے خلاف ان کے ائی پی ایل میچ کی کاروائی روک دی جب میدان میں ایمپائر اکشے توترے‘ جے مدن گوپال اورٹی وی ایمپائر یشونت بارڈی کے ڈی آر ایس کال پر ایک ناقص”نوپال“ پر ہفتہ کے روز شائقین کی ناراضگی کا سامنے کرنے پر مجبور ہوئے۔
اویش خان نے جو گیند پھینکی تھی وہ عبدالصمد کو مناسب نہیں لگی اور توترے نے اس کونوبال کی طرح نہیں لیا۔
ایس آر ایچ نے ڈی آر ایس مانگا مگر خوفناک بات یہ رہی ہے کہ برڈے نے بھی فیصلہ بولنگ ٹیم کے حق میں سنادیا۔ ناراض کلاسن فیلڈ ایمپائرس سے بات کی اور اچانک ایک نے ایل ایس جی کے ہیڈ کوچ اینڈ فلاورمینٹور گوتم گمبھیرکو ڈگ آؤٹ میں دوسروں کے ساتھ باؤنڈری کی رسی کے اندر کھڑے اسٹینڈکی طرف اشارہ کرتے ہوئے دیکھاجو ان کی ٹیم کے علاقے کے بالکل پیچھے ہے۔
ایسا لگ رہاتھا کہ کسی نے ان پر کچھ پھینکا اور اس مہینے کے اوائل میں کوہلی او رگمبھیر کے درمیان ہوئی نوک جھونک کے حوالے سے ”کوہلی‘ کوہلی“ کے نعرے لگاتے ہوئے گمبھیر کو ستانے کی کوشش کی گئی تھی۔
جیسے ہی ایک مرتبہ کھیل دوبارہ شروع ہوا‘ کلاسن لانگ ان پر چلے گئے‘ جوناپسندیدہ آوازوں‘ شور شرابہ کی وجہہ سے فیلڈنگ پر توجہہ نہیں دے پارہے تھے۔
اننگ کے وسطے پر ایک انٹرویو کے وران براڈ کاسر سے بات کرتے ہوئے وہ اپنی ناراضگی کوچھپا نہیں سکے۔کلاسن نے کہاکہ ”یقین جانیں ہجوم سے مایوسی ہوئی ہے‘ یہ وہ نہیں ہے جو آپ چاہتے ہیں۔ اس نے رفتار کوبھی روک دیا‘ ایمپائنرنگ بھی کوئی خاص نہیں تھی“۔کلاسن جس نے 47سے زیادہ رن بنائے‘ انہیں محسوس کرنے میں دیر نہیں لگی کہ ٹرک کی نوعیت تبدیل ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”وکٹ تیزی کے ساتھ تبدیل ہوگئی‘ کچھ اسپین اور گیند میں اچھال ملا ہے‘و ہاں پرکچھ ریپرس ہیں (کرنال نے مارکارم اورفلپس کی وکٹیں لیں)۔ اس سے رفتار میں کمی آگئی۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”تیزی لمبائی والی گیندوں کو کھیلنا مشکل تھا۔وکٹ پر لمبی اور سست رفتار گیند بازی کرنے کی ضرورت تھی‘ فل گیندباازی نہیں کی بھی نہیں کی جاسکتی۔ یہ خراب وکٹ نہیں ہے‘ مگر دھیمی ضرورہے۔ حقیقی تغیرات کا استعمال کیاجاسکتا ہے۔
مجھے لگتا کہ اسپنرس وکٹ میں تیزی سے بولنگ کرسکتے ہیں توقدرتی تغیرات اپنی جگہ لے سکتے ہیں“۔