قلت کے خدشات نے ایندھن کی خریداری میں خوف وہراس پھیلادیا
حیدرآباد۔ شہر کے پٹرول پمپوں پر طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں کیونکہ لوگ اپنی گاڑیوں کے پٹرول ٹینکوں کوبھرنے کی کوششوں میں لگی ہوئے ہیں کیونکہ ہٹ اینڈ رن حادثات کے معاملات میں نئے پینل قانون کے خلاف ٹرک ڈرائیور کے احتجاج کے پیش نظر ایندھن کی قلت کا عوام کوخوف پیدا ہوگیاہے۔
بھارتی نیا سنہتاکے تحت نوآبادیاتی دور کے انڈین پینل کوڈ کی جگہ لے کر لاپرواہی سے گاڑی چلاکر سنگین سڑک حادثات پیش آنے کے بعدپولیس انتظامیہ کے اہلکاروں کو بتائے بغیر بھاگنے والے ڈرائیور وں کو 10سال قید کی سزا اور سات لاکھ روپئے جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے۔
ممبئی میں بھی طویل قطاریں دیکھی گئیں
نہ صرف حیدرآباد بلکہ ممبئی اور ناگپور میں بھی آج پٹرول پمپ پر طویل قطاریں دیکھی گئی ہیں۔اس بات کی افواہیں بھی چل رہی ہیں کہ اگر ٹرک ڈرائیورس کی ہڑتال جاری رہی تو پٹرول پمپ خشک ہوجائیں گے۔
ناگپور میں ٹرک ڈرائیورس کے احتجاج سے پٹرول کی خریدی کرنے والے لوگوں میں خوف پیدا ہوگیا ہے اور پیر کی رات سے ہی پٹرول پمپوں پر طویل قطاریں دیکھی گئیں جو اپنی گاڑیوں کے ٹینکوں میں پٹرول بھرانے کے لئے بے چین ہیں۔
حیدرآباد کے پٹرول پمپ خشک ہوگئے ہیں
پہلے ہی شہر کے بعض پٹرول پمپ میں پٹرول او رڈیزل ختم ہوگیا ہے وہاں پر ”پٹرول نہیں کے بورڈس“ آویزاں کردئے گئے ہیں۔ درایں اثناء گاڑیوں میں پٹرول بھرانے کے لئے حیدرآباد کے مختلف پٹرول پمپوں پر لوگ قطاروں میں کھڑے دیکھائی دے رہے ہیں۔
بعض پمپوں پر معمولی جھڑپیں بھی پیش ائیں کیونکہ لوگ بوتلوں میں پٹرول بھرا نے کی کوشش کررہے تھے۔ اب یہ دیکھنا باقی ہے حیدرآبادکے پٹرول پمپوں پر یہ صورتحال کب تک برقرار رہے گی۔