ویڈیو۔ زومیٹو ڈیلیوری بوائے کے ساتھ ناندیڑ ھ میں مارپیٹ‘ چار پر مقدمہ درج

,

   

حملہ آوروں نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی‘ اس کو لاتیں ماری اورلکڑی کے ڈنڈے سے حملہ کیا۔
مہارشٹرا کے ناندیڑھ میں ہولی تہوار کے موقع پر ایک زومیٹو ڈیلیوری بوائے پر حملے کے چند دنوں بعد پولیس حرکت میں ائی ہے اور چار لوگوں کے خلاف سوشیل میڈیا پر واقعہ کاایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعدمقدمہ درج کیاہے۔

سوشیل میڈیا پر گشت کررہے ویڈیو میں مذکورہ نوجوان جس کی شناخت عمران تامبولی کے طور پر ہوئی ہے جوکہ ایک لاء اسٹوڈنٹ ہیں اس وقت اپنا موبائیل فون چیک کرتاہو ا نظر آرہا ہے جب 7فبروری کے روز ملزم افراد کا ایک گروپ اس کے ساتھ مارپیٹ کررہا ہے۔

حملہ آوروں نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی‘ اس کو لاتیں ماری اورلکڑی کے ڈنڈے سے حملہ کیا۔واقعہ اس وقت پیش آیاجب وہ ایک آرڈر کی ڈیلیوری کرنے کے بعد اپنے سل فون پر ایک آرڈر کی جانچ کررہا ہے۔

https://twitter.com/HateDetectors/status/1635034120056365057?s=20

حالانکہ حملے کے بعد زمیٹو ڈیلیوری بوائے نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی‘ الزام یہ ہے کہ سوشیل میڈیا پر واقعہ کا ویڈیووائیرل ہونے تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔

زمیٹو ڈیلیوری کی ملازمت اپنی تعلیم میں معاشی مدد کے لئے اختیارکرنے والے ایک کسان کے بڑے بیٹے لاء کورس میں تعلیم حاصل کررہے سال اول کے طالب علم تامبولی نے اس بات کا بھی الزام لگایاہے کہ ملزم افراد رنگ کے ساتھ واپس ائے اور اس کی داڑی پر رنگ لگایا اور پیشانی پر تلک بھی لگایاہے۔

پولیس نے تحقیقات شروع کی اور ملزم افراد میں سے ایک کو گرفتاربھی کیاہے۔ دیگر کی گرفتاری کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔