ہوائی جہازمیں آگ پرندے سے ٹکرنے کے سبب لگی
کھٹمنڈو۔فلائی دوبئی پرواز ایف زیڈ 576کھٹمنڈو(کے ٹی ایم) سے دوبئی انٹرنیشنل (ڈی ایکس بی) کے لئے جس نے پرواز کی تھی کھٹمنڈو سے اڑان بھرنے کے بعد ایک پرندے سے ٹکرانے کے سبب اس میں آگ لگ گئی۔
فلائی دوبئے کے ترجمان نے کہاکہ معیاری مشقت کے بعد پرواز معمولی کے مطابق اپنی پرواز میں رہی اورمقامی وقت 00:14پر ڈی ایکس بی پہنچی۔
مذکورہ پرواز میں پرندے کے ٹکرانے کے سبب آگ لگی تھی۔ ائیر پورٹ پر فائر ٹنڈرس پوری طرح تیا ر تھے۔
نیپال کے وزیر سیاحت سوڈن کیرتی نے بھی تصدیق کی ہوائی جہاز کی دوبئی میں محفوظ طریقے سے لینڈنگ ہوگئی ہے۔
مذکورہ وزیر کے مطابق تمام مسافرین محفوظ ہیں۔ عہدیداروں نے کہاکہ پرندے کے ٹکرانے کے بعد سے جہاز نے ایک انجن پر پرواز کی تھی۔
نیپال شہری ہوا بازی اتھاریٹی نے پیر کے روز ٹوئٹ کیاتھا کہ ”فلائی دوبئی فلائٹ نمبر576(بوئینگ 737-800) کھٹمنڈو سے دوبئی کے لئے اڑان بھری تھی آب معمول پر ہے اور اپنی منزل دوبئی کی طرف پرواز کے مقرر منصوبے کے مطابق رواں دواں ہیں۔کھٹمنڈو ائیر پور اپریشن 16:14یوٹی سی(مقامی وقت 09
ائیر پور ٹ اہلکاروں نے ائی اے این ایس کو بتایا کہ حال ہی میں ایک سعودی ائیر لائنس کی کلکتہ ائیر پورٹ پراس وقت ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی جب بیچ فضاء میں اس کا ونڈ شیلڈ ٹوٹ گیاتھا۔ مذکورہ ہوائی جہاز کی محفوظ طریقے سے کلکتہ ائیرپورٹ پر 12:02پی ایم کو محفوظ لینڈنگ ہوئی تھی۔
لینڈنگ سے قبل ائیرپورٹ نے تمام ضروری انتظامات کرلئے تھے۔
ائیرپورٹ عہدیداروں کے مطابق ہوائی جہاز کے محفوظ طریقے سے لینڈنگ کے بعد ایک مکمل ایمرجنسی ہٹالی گئی تھی۔اس سے قبل ابوظہبی نژاد اتحاد ائیرویز کی ایک پرواز تکنیکی قریبی کے بعد پرواز کے فوری بعد بنگلورو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر واپس لوٹی تھی۔
مذکورہ ائیرلائن نے کہاکہ بنگلورو ائیر پورٹ پر ایک نارمل لینڈنگ ہوئی ہے۔فلائٹ کی جانچ ہوئی اوروہ واپس اپنی منزل کی طرف لوٹ گئی۔-:59) سے معمول پر ہیں“۔