ویڈیو۔ نوائیڈا کی ترقی یافتہ سوسائٹی میں کتوں کے حملے سے جان بچا کر بھاگتی ہوئی خاتون۔ ویڈیو

,

   

پچھلے دنوں میں کتو ں کے کاٹنے کے متعدد واقعات درج ہوئے ہیں۔
نوائیڈا۔ ایک چونکا دینے والے واقعہ میں ایک عورت نوائیڈ ا کی ایک پوش سوسائٹی کے پارک میں اپنے کتے کے ساتھ چہل قدمی کررہی تھی‘ اچانک آواروں کتوں کے حملے کے بعد اپنے جان بچانے کے لئے بھاگتے ہوئے ویڈیو میں دیکھائی دے رہی ہے۔

اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیرل ہوا ہے۔دستیاب جانکاری کے مطابق منگل کی شام کو سیکٹر78میں مہا گن ماڈرن سوسائٹی میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

اس ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے مذکورہ عورت اپنے پالتو کتے کو گود میں اٹھاکر بھاگ رہی ہے جبکہ آوارہ کتے اس پر حملہ آور ہیں اور اس کو کاٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایک مکین کی طرف سے نکالے گئے ویڈیو کے مطابق مذکورہ عورت سوسائٹی کے پارک میں اپنے کتے کے ساتھ داخل ہوئے جب اس پر آواروں کتوں نے حملہ کیا تھا‘ او روہ اس پالتوکتے کو بچانے کی کوشش کررہی ہے اور آوارہ کتے اس پر حملہ آور ہیں۔

وائیرل ویڈیو پر بات سارے لوگوں نے اپناردعمل پیش کیا اورکہاکہ تمام سوسائٹیاں محفوظ نہیں ہیں‘ وہیں آواروں کتوں کے باہر دہشت ہمیشہ جاری ہے۔

پچھلے دنوں میں کتو ں کے کاٹنے کے متعدد واقعات درج ہوئے ہیں‘ جس کے بعد کچھ مقامی اتھارٹیز نے ایسے کتوں کے مالکوں پر جرمانہ عائد کیاہے جس کے پالتو جانوروں نے لوگوں پر حملہ کیاہے۔ تاہم کوئی مضبوط اقدام اس ضمن میں اب تک نہیں اٹھایاگیاہے۔