ویڈیو۔ وندے بھارت لوکو پائلٹ نے بریک کھینچا‘حادثہ سے بچایا

,

   

چوکس لوکو پائلٹ نے فوری ٹرین روکی‘ رکاوٹیں ہٹائی اور اعلی حکام کو اس کی جانکاری دی۔
جئے پور۔حکام نے کہاکہ اودئے پور جئے پور وندے بھارت ایکسپریس چتوڑ گڑھ ضلع میں ایک حادثہ سے اس وقت بچ گئی جب لوکو پائلٹ نے پٹریوں پر ایک لوہے کا راڈ اور پتھر رکھا ہوا دیکھا تو فوری ٹریک روک دی۔

نارتھ ویسٹرن ریلوے (این ڈبلیو آر) کے ایک اہلکار نے کہاکہ نامعلوم شر پسندوں نے ریل کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کی تھیں اور ایک واقعہ کے ضمن میں چتروڑ گڑھ میں گنگرار پولیس اسٹیشن میں ایک ایف ائی آر درج کرائی گئی ہے۔

https://x.com/AskAnshul/status/1708801951549591887?s=20

این ڈبیو آر پی آر او ششی کرن نے کہاکہ”آج وندے بھارت اودئے پور جئے پور ایکسپریس نے لوکو پائلٹ نے جانکاری دی ہے کہ ایک دو فٹ لمبا لوہا کی سلاخ اور کچھ گٹی اورپتھر گانگر اور سونیانہ کے درمیان ریل کی پٹریوں پر رکھا گئے تھے جو این ڈبلیو آر اجمیر ڈویثرن چتروڑ گڑھ ضلع کے تحت آتا ہے“۔

انہو ں نے کہاکہ چوکس لوکو پائلٹ نے فوری ٹرین روکی‘ رکاوٹیں ہٹائی اور اعلی حکام کو اس کی جانکاری دی۔

اہلکار نے کہاکہ گورنمنٹ ریلوے پولیس اور ریلوے پروٹوکشن فورس کے عہدیداروں نے موقع کا معائنہ کیا اور مزیدکہاکہ جو بھی قصور وار پایاجائے گا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔