ویڈیو۔ کانگریس کے ٹکٹ ملنے کے بعد اظہر الدین کا اظہار خیال

,

   

کانگریس نے جمعہ کے روزاپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی‘ جو 45ناموں پرمشتمل تھی
حیدرآباد۔ سابق کرکٹ کپتان محمد اظہر الدین نے تلنگانہ اسمبلی کے مجوزہ انتخابات کے لئے جوبلی ہلز حلقہ سے میدان میں اتارے جانے پر مسرت کا اظہار کیا۔

ایک ویڈیو بیان میں مذکورہ کانگریس لیڈر نے کہاکہ ”کانگریس کی اعلی کمان بشمول ملکاراجن کھڑگی جی‘ راہول جی ’سونیا میڈم: پرینکا گاندھی میڈم‘ ٹی پی سی سی صر ریونت ریڈی کا میں شکریہ ادا کرتاہوں“۔

اظہر الدین نے مزیدکہاکہ ”جوبلی ہلز سے میدان میں اتارے جانے پر میں بہت خوش ہوں۔ اللہ کے کرم سے میں انتخابات میں جیت حاصل کرنے کی کوشش کروں گا“۔

https://x.com/ANI/status/1718055421695697166?s=20

مذکورہ کانگریس نے ریاست کے انتخابات میں 19سیٹوں پر جیت کے ساتھ کافی فاصلے سے دوسرے مقام پر تھی۔ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے نتائج 3ڈسمبر کو جاری کئے جائیں گے