کرناٹک ہائی کورٹ نے منگل کے روز ماڈل ویرو پاکشپا ٹنڈر اسکام میں ایک رشوت کے ضمن میں ضمانت دیدی جس میں ان کا نام کلیدی ملزم طور پر پیش کیاگیاہے۔
دیوانگری۔ لوک آیوکت جال معاملے کے کلیدی ملزم بی جے پی رکن اسمبلی ماڈل ویرو پاکشپااپنے حلقہ چناگری میں عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرنے کے بعد نمودار ہوئے اور ا ن کے حامیوں کی جانب سے ہیرو جیسا ان کااستقبال کیا گیا۔
پچھلے چھ دنوں سے روپوش رکن اسمبلی اپنے آبائی ماڈل میں نمودار ہوئے اور عدالت سے راحت ملنے کے بعد اپنے گھر پہنچے۔ اس موقع پر ان کے حامیوں نے پٹاخے پھوڑے او رجشن منایا۔
بعدازاں وہ چنگریری تعلقہ میں چنی شاہ پورا گاؤں پہنچے جہاں پر ان کا استقبال ہوا اور بڑی تعداد میں حامیوں نے ایک جلوس بھی نکالاگیا۔سارے جلوس کے دوران ویرو پاکشپا اپنی کھلی گاڑی سے حامیوں کا ہاتھ ہلاکر جواب دیتے رہے۔
بعدازاں چنا کیشوامندر پہنچے اور خصوصی پوجا کے بعداشرواد لیا۔ ان کے حامی ہاتھوں میں بی جے پی جھنڈے تھامے ہوئے سڑک کے دونوں کناروں سے ان پر پھول نچھاور کررہے تھے۔
کرناٹک ہائی کورٹ نے منگل کے روز ماڈل ویرو پاکشپا ٹنڈر اسکام میں ایک رشوت کے ضمن میں ضمانت دیدی جس میں ان کا نام کلیدی ملزم طور پر پیش کیاگیاہے۔
جسٹس کے نٹراج کی قیادت والی ایک رکنی بنچ کی جانب سے ضمانت دئے جانے کے بعد ملزم رکن اسمبلی کو احکامات کے 48گھنٹوں کے اندر تحقیقاتی افیسر سے رجوع ہونے کی ہدایت دی۔
مذکورہ رکن اسمبلی فرار تھا اورلوک آیوکت کی خصوصی ٹیمیں رکن اسمبلی کی تلاش میں تھیں۔
ان کے بیٹے پراشتھ ماڈل کو پبلک سکیٹر یونٹ کرناٹک سوپس اینڈ ڈیٹر جنٹس لمٹیڈ(کے ایس ڈی ایل)کو خام مال کی خریداری کے لئے 40لاکھ کی رشوت لیتے ہوئے رنگی ہاتھوں پکڑا گیاتھا۔
ملزم رکن اسمبلی کے ایس ڈی ایل چیرمن ہے اور اس کا بیٹا مبینہ طور پر اس کی طرف سے رشوت لے رہاتھا۔حکام نے دونوں باپ بیٹے کے گھر سے 8.12کروڑروپئے‘1.6کیلو گرام سونا ضبط کیاتھا۔