ویڈیو بنانے کا شوق، ڈیم میں چھلانگ لگانے والےنوجوان کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں

   

جھانسی۔ 8 ستمبر (ایجنسیز) سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے کی کوشش ایک نوجوان کو مہنگی پڑگئی، جس نے اترپردیش کے جھانسی میں واقع پاہوج ڈیم سے تقریباً 30 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا دی ۔ میڈیا کے مطابق نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ ڈیم پر موجود تھا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ کیلئے اسٹنٹ کی ویڈیو بنانا چاہتا تھا۔ اس نے پانی کی گہرائی کا غلط اندازہ لگاتے ہوئے ڈیم میں چھلانگ لگا دی۔چھلانگ کے بعد نوجوان پانی کے بجائے ڈیم میں موجود پتھروں پر جاگرا، جس سے اس کی دونوں ٹانگوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ شدید تکلیف کے باعث اس کی چیخ و پکار سن کر قریبی افراد نے مدد کی اور پولیس کو اطلاع دی۔نوجوان کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی دونوں ٹانگوں کا آپریشن کیا۔ واقعے کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا ویڈیوز اور خطرناک اسٹنٹس کیلئے جان کو خطرے میں ڈالنے کے رجحان پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔