ویڈیو بناکر رقم کا مطالبہ کرنے والی لڑکی کے خلاف مقدمہ

   

حیدرآباد۔ 16 جولائی (سیاست نیوز) ویڈیو بناکر 5 ہزا روپے کا مطالبہ کرنے والی لڑکی کے خلاف پولیس ایس آر نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ معاملہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتا ہے۔ لڑکے کا شکایت گذار ہونا اس معاملہ میں تعجب کا سبب بنا ہوا ہے۔ جہاں لڑکے نے لڑکی کے خلاف شکایت کردی۔ عام طور پر لڑکیوں کے شکایت کے آئے دن واقعات منظر عام پر آتے ہیں۔ اس شکایت کے بعد ایس آر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں۔ بتایا جاتا ہیکہ شکایت گذار راج کمار اور الزامات کا سامنا کررہی لڑکی لکشمی ایک ہی جگہ کام کرتے ہیں۔ دونوں فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ گزشتہ روز لکشمی نے راج کمار کے فون پر ایک ویڈیو روانہ کیا جس میں راج کمار ایک لڑکی کے ساتھ خوشگوار انداز میں موجود ہے۔ اس ویڈیو کو روانہ کرنے کے بعد لکشمی نے راج کمار سے 5 ہزار روپے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی۔ اس بات سے پریشان راج کمار نے فوری ایس آر نگر پولیس اسٹیشن کا رخ کرتے ہوئے شکایت درج کروائی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ ع