ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سنی دیول نے وضاحت کی کہ وہ حالت’نشہ‘ میں ممبئی کی سڑکوں پر گھوم نہیں رہے تھے

,

   

سنی دیول کا سڑکوں پر حالات نشہ میں سڑکوں پر گھومتے دیکھے دینے والے ایک ویڈیو حال ہی میں وائرل ہوا۔ کئی لوگوں نے اداکار کے اس طرح کے برتاؤ کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔


سنی دیول نے ایک نیا ویڈیو اپنی اگلی فلم کے سیٹس سے شیئر کیا تاکہ وضاحت کی جاسکے کہ وہ ممبئی کی سڑکوں پر حالات نشہ میں گھوم نہیں رہے ہیں۔حال ہی میں ان کا نشہ کی حالت میں دیکھائی دینے والا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا۔

انہوں نے کہاکہ وہ مذکورہ ویڈیو افواہوں کوختم کرنے کے لئے شیئر کررہے ہیں۔ ایکس (جو ماضی میں ٹوئٹر تھا) پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سنی نے لکھا کہ ”افواہوں کا ’سفر‘ بس یہاں تک“اور ہاتھ جوڑے ہوئے ایک ایموجی بھی پوسٹ کی۔

مذکورہ فلم جس کی شوٹنگ چل رہی ہے اس کا نام بھی سفر ہے۔ ویڈیو میں سفید شرٹ اور بلیو جینس پہنے سنی دیول نشہ میں دھت دیکھائی دے رہے ہیں۔ان کے پاس سے ایک ٹیکسی گذرتی ہے اور وہ اس کو دیکھتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔

ان کے اردگرد متعدد کریو ممبرس بھی دیکھے جاسکتے ہیں جس میں اسپاٹ بوائز اور کیمرہ پرسنس شامل ہیں اور ان میں سے ایک دوسرے کو کہتے سنائی دیتا ہے ”گاڑی بھیجو“۔

https://x.com/iamsunnydeol/status/1732317795382337834?s=20

سنی دیول کے ٹوئٹ پر ردعمل
ویڈیو دیکھنے کے بعد سنی دیول کے چاہنے والوں کو کچھ سکون ملا ہے۔ ای مداح نے ردعمل دیاکہ ”پا جی آپ نے نفرت کرنے والوں کو جھوٹا ثابت کردیاہے“۔

ایک اورنے کہاکہ ”اس پراجکٹ کے لئے نیک تمنائیں“۔ ایک فرد نے بھی لکھا کہ ”فروغ دینے کی بہترین حکمت عملی“۔ ایک ایکس صارف نے مذاق میں کہاکہ ”سرجی مجھے ڈھونڈ رہے ہیں‘ آیا 5منٹو ں میں“۔

ان دنوں اپنی فلم غدر 2کے شاندار کامیابی پر سنی دیول کافی خوش ہیں۔ مذکورہ فلم نے 525کروڑ کی کمائی گھریلو سنیما کے باکس آفس پر کمائی ہے۔

آج کی تاریخ تک یہ سنی دیول کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ اس فلم کے بعد متعدد پراجکٹ پر انہوں نے سائن کی ہے۔