ویکسن کس کو دیا جائے گا، اس کے اعتبار پر سوال : منیش تیواری

   

نئی دہلی : کانگریس لیڈر منیش تیواری نے کہاکہ مرکز نے کوویڈ ۔ 19 کی وباء کا سیاسی طور پر غلط استعمال کیا ہے۔ اس نے کورونا ویکسین کو کوئی نام نہیں دیا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنے آتما نربھر بھارت کو ثابت کرکے دکھائے۔ حکومت نے ویکسین کا لائسنس بھی حاصل کرلیا ہے جبکہ اِس کا مرحلہ 3 کا ٹسٹ ابھی پورا نہیں ہوا۔ اِس ویکسین کو سب سے پہلے کون لے گا، یہ سوال پیدا ہوتا ہے۔ ویکسین کی حقیقت اور اعتبار پر بھی انہوں نے سوال اٹھائے ہیں۔