ویکسینیشن سنٹر پرآنے والے ہر غریب کو لگے ٹیکہ :راہول

   

نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹیکہ کاری کے لئے آن لائن رجسٹریشن کے سلسلے میں سرکار کی نکتہ چینی کرتے ہوئے جمعرات کے روز کہا کہ جن غریبوں کے پاس انٹرنیٹ نہیں ہے اور وہ بغیررجسٹریشن کے پیدل چل کر ویکسینیشن سینٹر پر آتے ہیں ۔ان کو بھی ٹیکہ لگوانے کا حق ہے اورانہیں اس حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔مسٹر گاندھی نے کہا ہے کہ ٹیکہ لگوانا ملک کے ہر شہری کا حق ہے اور آج بھی ایسے بے شمار غریب لوگ ہیں جن کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے ، لیکن انہیں ٹیکہ لگانے کے حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا ، اس لئے ویکسینیشن سینٹر پر آنے والے ہو شخص کو ٹیکہ لگانا چاہئے ۔ کانگریس کے لیڈرنے ٹویٹ کیا ‘‘ ویکسین کے لئے صرف آن لائن رجسٹریشن کافی نہیں ہے ۔ ویکسین سینٹر چل کرآنے والے ہر شخص کو ٹیکہ ملنا چاہئے ۔ زندگی کا حق ان کا بھی ہے جن کے پاس انٹرنیٹ نہیں ہے ۔