ویکسین نہیں ویکسینیشن زندگی بچاتی ہے: ڈاکٹر گپتا

   

نئی دہلی ۔ کورونا ٹیکہ نہ لگانے والے لوگوں سے کورونا کا ٹیکہ لگانے کی اپیل کرتے ہوئے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے پروفیسر اور کمیونٹی ہیلتھ کے چیرمین داکٹر راجیو داس گپتانے کہا کہ کورونا کے بارے میں کوروناویکسین نے تمام واہمہ کو چکناچور کردیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے ویکسن کی صورت حال پر مکتوب ایک مضمون میں کہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مشہور کہاوت ہے کہ ویکسین زندگی نہیں بچاتی بلکہ ویکسینیشن بچاتی ہے ۔ درحقیقت، ہندوستان نے ایک بہت کامیاب کووڈ۔19 ویکسینیشن مہم چلائی ہے ۔ اب تک لوگوں کو اینٹی کووڈ ویکسین کی 180 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ تقریباً 98 فیصد بالغ آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک مل چکی ہے اور 83 فیصد کو مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے ۔ 15-18 سال کی عمر کے نوجوانوں کو بھی کامیابی سے ٹیکہ کاری کی جا رہی ہے ۔ یہ اچھی بات ہے کہ قومی امیونائزیشن ڈے کے دن ہندوستان میں 12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کو ویکسینیشن کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے بوسٹر ڈوز کے لیے مرض کی شرائط کو بھی ختم کر دیا گیا ہے ۔ یہ تمام کوششیں یقینی طور پر مستقبل میں کورونا کی آنے والی مختلف اقسام (ویرینٹ)کے خلاف ایک مضبوط ڈھال بنانے میں کام آئیں گی۔