ویکسین کی 2خوراک لینے والوںکو ہی عمرہ کی اجازت پر عمل آوری

   

ریاض ۔ آج سے کووڈ۔19کے دوخوراک حاصل کرنیوالوں کوہی عمرہ کی اجازت ہوگی۔توکلکنا ایپلی کیشن کے مطابق جو لوگ ویکسین شدہ ہیں وہ مکہ اور مدینہ کی دو مقدس مساجد مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بھی جا سکیں گے۔ نیا قاعدہ اتوار 10 اکتوبر 2021 کو صبح 6 بجے سے نافذ ہوچکا ہے۔وزارت حج نے اعلان کیا کہ صرف وہ لوگ جنہوں نے سعودی عرب سے منظور شدہ کورونا وائرس ویکسین کی دو خوراکیں حاصل کی ہیں وہ عمرہ کر سکیں گے اور دو مقدس مساجد یعنی مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی زیارت کر سکیں گے۔وہ لوگ جنہوں نے پہلے ہی بکنگ کر رکھی ہے اور عمرہ کرنے یا دو مقدس مساجد کی زیارت کے خواہش مند ہیں، لیکن دوسری خوراک حاصل نہیں کیا ہے۔ ان کی دوسری خوراک اجازت سے 48 گھنٹے پہلے حاصل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ تاکہ وہ عمرہ کی منسوخی سے بچ سکیں۔سعودی عرب کے تمام مراکز میں ویکسین پیش کی جارہی ہیں اور مملکت میں آج تک کورونا وائرس ویکسین کی 43.1 ملین سے زائد خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ اس وقت مملکت میں استعمال کے لیے چار ویکسینز منظور ہیں، جن میں آکسفورڈ-ایسٹرا زینیکا ، فائزر-بائیو ٹیک ، جانسن اینڈ جانسن اور ماڈرننا شامل ہے۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے حج اور عمرہ زائرین کی بائیومیٹرکس کی سیلف رجسٹریشن کے لیے اسمارٹ فون ایپ لانچ کی ہے۔اس اقدام سے خواہشمند عازمین حج اور عمرہ ویزے کو ان کے متعلقہ ممالک سے آن لائن جاری کیے بغیر ویزا مراکز سے رجوع کر سکیں گے۔ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب پہنچنے پر حاجیوں کو بائیومیٹرکس سے ملاپ کا عمل انجام دیا جائے گا۔نئے نظام کے آغاز کے ساتھ سعودی عرب پہلا ملک بن گیا ہے جو الیکٹرانک ویزا جاری کرنے کے لیے اسمارٹ فونز کے ذریعے بائیو میٹرکس کے اندراج کی اجازت دیتا ہے۔ بایومیٹرکس سروس کی سیلف رجسٹریشن سعودی کمپنی برائے ویزا اور ٹریول سلوشنز کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی۔