لکھنو۔ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوی نے کورونا ویکسین کے پروڈکشن اور ٹیکہ کاری کے سلسلے میں سیاسی پارٹیوں سے تنازع کو ختم کرنے کو کہا ہے ۔ انہوں نے کانگریس لیڈر اور اپوزیشن کے دیگر لیڈروں کا نام لئے بغیر کہا کہ ویکسین پروڈکش کے سلسلے میں سیاست کی جارہی ہے اسے بند کیا جانا چاہئے ۔ گاوں میں ٹیکہ کاری کس طرح تیزی سے ہو اسے ہر ریاستی حکومت کو ترجیحی بنیاد پر لینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس پی کا یہ مطالبہ ہے کہ ٹیکہ کاری کے نام پر اب سیاست بند کی جانی چاہئے اور سبھی ریاستی حکومت کو اسے ترجیحی بنیادوں پر پوراکرنا چاہئے ۔