حیدرآباد۔/5 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ولیج ریوینیو آفیسرس کے عہدہ کی برخواستگی کو چیلنج کرتے ہوئے داخل کی گئی درخواستوں کو سماعت کیلئے قبول کرلیا۔ چیف جسٹس اجل بھویاں اور جسٹس تکا رام جی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے وی آر او عہدوں کی برخواستگی اور انہیں ریوینیو کے علاوہ دیگر محکمہ جات میں پوسٹ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ حکومت نے جی او 121 مورخہ 23 جولائی 2022 کے ذریعہ یہ فیصلہ کیا تھا۔ درخواست گذاروں کے وکیل نے حکومت کے فیصلہ کو یکطرفہ قرار دیا۔ ایڈوکیٹ جنرل بی ایس پرساد نے کہا کہ عوامی بھلائی کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کی منتقلی کا حکومت کو اختیار ہے۔ اس معاملہ کی آئندہ سماعت 20 اپریل کو ہوگی۔ر