وی رامچندر حیدرآباد مینجمنٹ اسوسی ایشن کے صدرمنتخب

   

حیدرآباد۔/5 جولائی، ( سیاست نیوز) حیدرآباد مینجمنٹ اسوسی ایشن کے 58 ویں صدر کے طور پر وی رامچندر نے جائزہ حاصل کرلیا۔ سال 2022-23 کیلئے انتخاب عمل میں آیا۔ رامچندر راؤ مینجمنٹ انڈسٹری میں تجربہ رکھتے ہیں اور وہ مختلف کمپنیوں میں اڈوائزر اور ڈائرکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کالج آف انجینئرنگ عثمانیہ یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی تکمیل کی اور ایم بی اے اور پبلک انٹر پرائز مینجمنٹ میں تعلیم حاصل کی۔ سنگارینی کالریز میں شاپ فلور انجینئر کے طور پر رامچندر نے نمایاں خدمات انجام دیں۔ وہ مختلف سرکاری کارپوریشنوں سے بھی وابستہ رہے۔ حیدرآباد مینجمنٹ اسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں میں جینت نائیڈو نائب صدر، کے چندر شیکھر سکریٹری، بی موہن ریڈی خازن اور دیویندر ریڈی جوائنٹ سکریٹری شامل ہیں۔ ارکان کے طور پر پروفیسر مہیش کمار سوما، راجندر کرشنا پرساد، مس روہنی نائیڈو اور پروفیسر روی کمار جین کو منتخب کیا گیا۔ ر