و زیر اعظم مودی جب استعفی دینگے میں بھی سیاست کو الوداع کہونگی : سمرتی ایرانی

,

   

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس دن سیاست سے سنیاس لیں گے، اس دن وہ بھی سیاست کو الوداع  کہہ دیں گی۔ حالاںکہ، انہوں نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ مودی ابھی کئی برس تک سیاست میں رہیں گے۔

مہاراشٹر کے پونے میں منعقد ’ورلڈس کاونٹ فیسٹیول‘ میں شرکت کرنے پہنچیں مرکزی وزیر سے ایک شخص نے پوچھا کہ وہ کب پردھان سیوک بنیں گی، جس کے جواب میں انہوں نے کہا، ’’ کبھی نہیں۔ میں سیاست میں بہترین لیڈران کے ساتھ کام کرنے کے لئے آئی ہوں اور اس معاملہ میں بےحد خوش قسمت ہوں کہ میں نے اٹل بہاری واجپئی جیسے بہترین لیڈر کی قیادت میں کام کیا ہے اور اب مودی جی کے ساتھ کام کر رہی ہوں‘‘۔

اسمرتی ایرانی نے کہا کہ جس دن ’پردھان سیوک‘ نریندر مودی سیاست سے سنیاس لیں گے، میں بھی ہندوستان کی سیاست کو الوداع  کہہ دوں گی۔ دراصل، اس لفظ کا استعمال مودی خود کے لئے کرتے ہیں۔