میڈرڈ : ابھی زیادہ وقت نہیں گزرا کہ سابق عالمی نمبر ایک رافل نڈال جنہوں نے اسپین میں ایک مقامی ٹورنمنٹ کے دوران کارلوز الکاراز کو تحفہ کے طور پر ایک پلے اسٹیشن دیا تھا جب انہوں نے نہیں سوچا تھا کہ کچھ عرصہ بعد ہی انہیں اس کھلاڑی کے خلاف مقابلہ کرنا ہوگا جیسا کہ اب میڈرڈ اوپن میں نڈال کو اس نوجوان ابھرتے کھلاڑی کا سامنا ہے۔ میڈرڈ اوپن کی دوسرے مرحلہ میں نڈال کا کارلوز سے مقابلہ ہوگا جیسا کہ انہوں نے پہلے مقابلہ میں ایڈریان مانیرونو کو راست سیٹوں میں 6-4,6-0 سے شکست دی۔ 17 سالہ کارلوس کیلئے نڈال کے خلاف مقابلہ ایک خواب شرمندہ تعبیر ہونے کے مترادف ہے اور وہ سالگرہ کے موقع پر نڈال کا مقابلہ کریں گے۔ کارلوس نے کہا کہ نڈال کے خلاف مقابلہ ایک خواب پروا ہونے کے برابر ہے اور میں بچپن سے ہی ان کے خلاف مقابلہ کرنے کی خواہش رکھتا تھا اور 18 ویں سالگرہ کے دن اس سے بڑا تحفہ کیا ہوسکتا ہیکہ نڈال کے خلاف مقابلہ کیلئے میدان میں اتروں۔