ْؑبہار اسمبلی میں آر جے ڈی ۔ کانگریس اختلافات آشکار

   

پٹنہ۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے عظیم اتحاد میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ آر جے ڈی نے اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران دماغی بخار سے بچوں کی اموات کا مسئلہ اٹھانے کے دوران خلل اندازی کی، لیکن کانگریس نے ان مباحث میں شرکت کی۔ کانگریس کے ارکان آر جے ڈی ارکان کے ساتھ اس وقت بھی شامل نہیں ہوئے جبکہ آر جے ڈی ارکان وزیر صحت کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں جمع ہوگئے تھے۔