بھوپال۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کی وزیر امارتی دیوی نے کہا ہے کہ ٹائلٹ (بیت الخلاء) میں کھانوں کا پکوان کوئی مسئلہ نہیں ہے بشرطیکہ بیت الخلاء میں بیٹھنے کی جگہ اور اسٹو رکھنے کی جگہ کے درمیان کوئی پردہ حائل رہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’بیت الخلاء میں بیٹھنے کی جگہ برتن رکھے جاسکتے ہیں اور دوسری جگہ اسٹو پر پکوان کیا جاسکتا ہے‘‘۔ ان کے یہ تبصرے اس وقت منظر عام پر آئے جب کریرا کے ایک آنگن واڑی سنٹر کے ٹائلٹ میں بچوں کی غذاؤں کے پکوان کی اطلاعات گشت کررہی تھیں۔
