نیویارک : ٹائمزاسکوائر نیویارک میں اتوار کی شام تین مین ہولز میں آگ لگنے کے بعد دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جس کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ افراتفری کے عالم میں ادھرادھر بھاگنے لگے۔ میڈیا کے مطابق واقعہ کے نتیجہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔اس نے اپنی رپورٹ میں نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ (این وائی پی ڈی) اور نیویارک فائر ڈپارٹمنٹ (ایف ڈی این وائی)کی ابتدائی اطلاعات کا حوالہ دیا ہے۔ ایف ڈی این وائی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ جائے وقوعہ پر موجود فائر فائٹرز نے دھماکے کی جگہ کے قریب 18 منزلہ دفتر کی عمارت میں کاربن مونو آکسائیڈ کی بلند سطح کا پتہ چلایا ہے اور وہ اس کوعلاقہ سے نکالنے میں مصروف تھے۔مقامی میڈیا اسپیکٹرم نیوز این وائی 1 کے مطابق آگ کی وجہ سے ٹائمز اسکوائر کے کچھ حصے بند ہو گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ خوف و ہراس کی حالت میں بھاگ رہے تھے۔ دھماکے کی آواز کے بعد وہ خوفزدہ ہوگئے اور ایسا لگتا تھا کہ انھیں کچھ معلوم نہیں تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔ایک عینی شاہد نے فاکس نیوز کو بتایا کہ صرف ایک بڑا دھماکہ ہوا ہے۔