ٹائمز اسکوائر سب وے اسٹیشن پانی کا پائپ ٹوٹنے سے جل تھل

   

نیویارک : امریکہ کے شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر سب وے اسٹیشن کے اندر منگل کو پانی کا پائپ ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں میٹرو اسٹیشن میں پانی بھرگیا۔پانی کا پائپ ٹوٹنے کی وجہ سے 18 لاکھ گیلن پانی ضائع ہوا اور اسٹیشن میں پانی بھرنے کے بعد میٹرو ٹرین کی آمد و رفت روک دی گئی اور اس کے باعث کئی علاقوں کا پانی بھی منقطع کرنا پڑا۔رپورٹس کے مطابق متاثرہ سب وے اسٹیشن سال بھر ہفتے میں سات دن اور 24 گھنٹے چلتا رہتا ہے۔ اسٹیشن میں پانی بھرنے کی اطلاع ملنے کے بعد اسے بحال کرنے کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔