ٹائٹانک جہاز تعمیر کرنے والا شپ یارڈ دیوالیہ

   

Ferty9 Clinic

بیلفاسٹ۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بیلفاسٹ کا ایک شپ یارڈ ہارلینڈ ایک وولف جہاں تاریخی بحری جہاز ٹائٹانک جو 1912ء میں غرقاب ہوگیا تھا ، کی تعمیر کی گئی تھی، اب دیوالیہ ہونے کے قریب ہے جس سے 130 مستقل ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں کیونکہ اس شپ یارڈ کی سرپرست کمپنی جو ناروے میں ہے اور جس کا نام ڈالفن ڈریلنگ ہے، کو کوئی خریداری نہیں مل رہا ہے۔ مذکورہ شپ یارڈ کو 1861ء میں شروع کیا گیا تھا اور 1920ء کے دہے تک اس میں 35,000 افراد ملازمت کیا کرتے تھے جبکہ 2003ء سے اس نے کسی بھی بحری جہاز کی تعمیر نہیں کی ہے اور اپنی تمام تر توجہ قابل تجدید توانائی کے شعبہ میں مرکوز کر رکھی ہے۔