ٹائٹن آبدوز حادثہ، ماں نے اپنی جگہ بیٹے کو بھیجا تھا

   

لندن: ٹائٹن آبدوز حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری سلیمان داؤد کی والدہ نے بتایا ہے کہ ٹائٹینک کا ملبہ دیکھنے انھیں جانا تھا لیکن پھر انھوں نے اپنے بیٹے کیلئے جگہ چھوڑ دی۔ ٹائٹن آبدوز میں جاں بحق ہونے والے بزنس مین شہزادہ داؤد کی اہلیہ کرسٹین داؤد نے بی بی سی کو بتایا کہ سلیمان کی شدید خواہش تھی کہ آبدوز کے سفر پر وہ جائے اس لیے انھیں اپنے بیٹے کیلئے جگہ چھوڑنی پڑی۔ داؤد نے انکشاف کیا کہ وہ تباہ کن مہم میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتی تھیں لیکن پھر بیٹا جانے لگا تو اس کیلئے وہ ایک طرف ہٹ گئیں، انھوں نے کہا فیملی کچھ عرصے سے ٹائٹن آبدوز پر سفر کی منصوبہ بندی کر رہی تھی، لیکن کوویڈ کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ اصل میں اپنے شوہر کے ساتھ سفر کرنے کا منصوبہ تھا کیوں کہ اس وقت سلیمان بہت چھوٹا تھا، لیکن جب کوویڈ کی وجہ سے سفر منسوخ ہو گیا تو اب سلیمان زیر آب روبک کیوب معمہ حل کرنے کا گنیز ریکارڈ بنانا چاہتا تھا۔