ٹائیگر کی ریمبو ری میک کی شوٹنگ کا جلد آغاز

   

Ferty9 Clinic

ٹائیگر شراف جلد ہی باغی فرنچائزی کی تیسری فلم پر کام شروع کرنے والے ہیں۔ اس فلم کے بعد وہ ہالی ووڈ کی ہٹ فلم ریمبو کے ری میک پر کام شروع کریں گے۔ اس فلم کا اعلان کافی وقت پہلے ہوا تھا۔ ٹائیگر بتاتے ہیں اس سال میرا شیڈول بیحد مصروف ہے۔ ابھی ریتک روشن کے ساتھ ایک فلم کررہا ہوں۔ اس کے دو ایکشن سیکوینس کے لئے ہم جلد ہی شوٹ کریں گے۔ اس کے بعد باغی 3 میں مصروف ہو جاؤںگا۔ اگلے سال تک اس فلم کو مکمل کرنے کے بعد میں ریمبو 3 پر کام شروع کروں گا۔ ریمبو کے ہندی ری میک کا ڈائرکشن سدھارتھ آنند کریں گے۔