ٹاسک فورس کے دھاوؤں میں 3.25 لاکھ روپئے مالیتی گٹکھا اور ایک کار ضبط ، تین افراد گرفتار

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر۔/18 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ممنوعہ تمباکو سے تیار کردہ اشیاء گٹکھا کو کرناٹک ریاست بیدر سے لایا جاکر ضلع کریم نگر کے مختلف مقامات پر فروخت کرنے پر ایک موٹر کار اور اس کے ساتھ تین افراد کو ٹاسک فورس اور حضور آباد پولیس نے کار کو قبضہ میں لیتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے پاس موجود 3.25 لاکھ روپئے مالیتی تمباکو سے تیار کردہ ممنوعہ اشیاء جو13 تھیلوں میں تھی ضبط کرلیا۔ پولیس عہدیداروں نے اطلاع دی ہے کہ گوداوری کھنی کے متوطن کنکا نالہ راجو اس تجارت میں لاگت سے دگنا منافع حاصل کرنے کے مقصد سے ریاست کرناٹک کے بیدر سے کریم نگر لائے جانے کی اطلاع پر نگرانی کی جارہی تھی۔ 13 تھیلوں میں امبر پیاکٹس ایلگاترتی ندی پاپیا پلی موضع آکولا وجئے کو فروخت کرنے کے تعلق سے ملی ایک پکی اطلاع پر پولیس ے یہاں دھاوا کردیا اور انہیں ممنوعہ اشیاء کے ساتھ حضور آباد پولیس اسٹیشن لایا گیا اور کے راجو ، سنتوش، وجیا پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔استعمال کی گئی کار ، 3 موبائیل فون بھی ضبط کرلئے۔ پولیس کمشنر کملاسن ریڈی نے صحافیوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ممنوعہ تمباکو اشیاء کی فروخت سربراہی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ ممنوعہ تمباکو اشیاء کی فروخت اور سربراہی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایک سے زائد بار پکڑے جانے پر پی ڈی ایکٹ درج کیا جائے گا۔اس دھاوے میں جناردھن ریڈی، پی شوبھن بابو ، اے سی پی ٹاسک فورس ، سی آئی ایس سرینواس، اے سی پی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔