ٹالی ووڈ ایکٹریس وجئے نر ملا کا انتقال

   

ٹالی ووڈ کی اپنے وقت کی مشہور اداکارہ وجئے نرملا کا گچی باولی کے ایک کانٹیننٹل ہاسپٹل میں قلب پر شدید حملہ کے باعث 26 جون کو انتقال ہوگیا۔ وہ 73 برس کی تھیں وجئے نرملا 20 فروری 1946 کو تملناڈو میں پیدا ہوئیں اور 7 سال کی عمر میں انہوں نے تمل فلم سے ہی اپنے کیریئر کی شروعات کی اور 11 سال کی عمر میں انہوں نے تلگو فلموں میں اداکاری کرنی شروع کی۔ پہلے شوہر سے علیحدگی کے بعد انہوں نے تلگو فلموں کے سوپر اسٹار کرشنا سے شادی کی تھی۔