حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( ایجنسیز ) : ٹالی ووڈ کے سپراسٹار کرشنا خرابی صحت سے متاثرہوگئَے۔ سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پرارکان خاندان نے انھیں علاج کیلئے ہاسپٹل سے رجوع کروایا۔ وہ حیدرآباد کے گچی باولی میں واقع کانٹیننٹل ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں۔ سینئرفلم اداکار نریش نے بتایا کہ ان کی صحت مستحکم ہے اورڈاکٹرس نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے کے بعد انھیں ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ فلم اداکارکی صحت کی خرابی کی اطلاع ملتے ہی ان کے چاہنے والوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی۔