چینائی، یکم جون (یو ایم آئی) تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے ) کے صدر ایم کے اسٹالن نے اتوار کو مدورئی میں پارٹی کی اہم جنرل اسمبلی میٹنگ کی صدارت کی، جس سے 2026 کے اسمبلی انتخابات کے لیے حکمت عملی طے کرنے کا عمل شروع ہوگیا۔اس سے قبل ہفتہ کو انہوں نے 25 کلومیٹر طویل روڈ شو کرکے انتخابی مہم کا آغاز کیا۔اس روڈ شو میں عوام کا جوش و خروش اور حمایت قابل دید تھی۔ اس کے بعد پارٹی کی جنرل اسمبلی کی میٹنگ میں اسٹالن کے خطاب پر سیاسی حلقوں کی گہری نظر تھی، جہاں ان سے انتخابی روڈ میپ پیش کرنے کی امید کی جارہی تھی۔ڈی ایم کے کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز تنظیم جنرل اسمبلی کا اجلاس 48 سال بعد مدورئی میں منعقد کیا گیا ہے ۔