ٹاملناڈوکی زیر التوا منریگا کی رقم جاری کرنے کا مطالبہ

   

نئی دہلی: ڈی ایم کے کے اراکین پارلیمنٹ نے آج مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ ایکٹ (ایم جی این جی اے ) کی 4,000 کروڑ روپے کی اس رقم کو جاری کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ ڈی ایم کے کے رکن ڈاکٹر کلاندھی ویراسوامی نے وقفی صفر کے دوران کہا کہ تمل ناڈو کے منریگا کے تقریباً 4000 کروڑ روپے اور تعلیم کے شعبے میں تقریباً 2152 کروڑ روپے مرکزی حکومت نے روکے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ان رقوم کو فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے جو کہ منصفانہ نہیں ہے ۔ڈی ایم کے کے اننادورائی نے بھی ریاست کا منریگا فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو کی تقریباً 4000 کروڑ روپے کی رقم باقی ہے ، اسے روکنا دیہی علاقوں کے مزدوروں کے ساتھ ناانصافی ہے ، اس لیے مرکزی حکومت کو یہ فنڈ فوری طور پر جاری کرنا چاہیے ۔