حیدرآباد۔/27 نومبر، ( سیاست نیوز) قومی سطح پر سیاسی سرگرمیوں کیلئے ٹی آر ایس کو بی آر ایس میں تبدیل کرنے سے متعلق چیف منسٹر کے سی آر کے فیصلہ کے بعد ٹاملناڈو اورکرناٹک میں بی آر ایس کی حمایت میں کئی تنظیمیں متحرک ہوچکی ہیں۔ ٹاملناڈو کے نماکل ضلع ہیڈ کوارٹر پرویواسایامنترا کزگم (VMK) نامی تنظیم نے مقامی لائنس کلب کے اشتراک سے چیف منسٹر کے سی آر کے نام پر میگا جاب میلہ منعقد کیا۔ مقامی نوجوانوں کو مختلف اداروں میں روزگار کی فراہمی کے مقصد سے یہ جاب میلہ منعقد کیا گیا۔ دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے علاوہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کے مقصد سے ان سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ ساؤتھ انڈیا فارمرس یونین کے اشتراک سے یہ تنظیم کنیا کماری تا چینائی مہا پدیاترا کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ ڈی ایم کے حکومت کو تلنگانہ کی طرح رعیتو بندھو اور عیتو بیمہ اسکیمات کے آغاز پر مجبور کیا جاسکے۔ ر