چینائی : بی جے پی لیڈر کے جلوس کے باعث مریض کو لے جانے والا ایمبولنس ٹریفک جام میں پھنس گیا ۔ ٹاملناڈو کے چینائی شہر میں آدھے گھنٹے تک ٹریفک جام رہی ۔ ٹاملناڈو بی جے پی کے صدر ایل موروگن نے وتری ول یاترا نکالی تھی ۔ قبل ازیں پولیس نے ان کے حامیوں کو اس یاترا میں حصہ لینے سے روک دیا تھا اور انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ موروگن نے کہا کہ ریاستی حکومت دوسری پارٹیوں کو جلوس نکالنے کی اجازت دے رہی ہے ۔ احتجاج کا موقع دیا جارہا ہے لیکن بی جے پی کو ہی پابند کیا گیا ہے ۔ جلوس نکالنا ، احتجاج کرنا میرا دستوری حق ہے ۔
