ٹاملناڈو میں شدید بارش، مکان گرنے سے 9افراد ہلاک

   

چینائی ٹاملناڈو کے ویلور ضلع کے پرنام بیٹ میں جمعہ کو شدید بارش کی وجہ سے ایک مکان منہدم ہونے سے نو لوگوں کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ مرنے والوں میں چار بچے اور چار خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے پرنامبیٹ سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثہ آج علی الصبح اس وقت پیش آیا جب گھر کے لوگ گہری نیند سو رہے تھے اور گرنے والے مکان کے متاثرین ملبے تلے دب گئے ۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے نعشوں کو ملبے سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے ۔دریں اثناء چیف منسٹر ایم کے اسٹلن نے مہلوکین کے ارکان خاندان کیلئے فی خاندان 5 لاکھ روپئے معاوضیکا اعلان کیا ہے