ٹاملناڈو میں صحافیوں کیلئے ویلفیئر بورڈ کا قیام

   

چینائی : ٹاملناڈو حکومت ریاست میں صحافیوں کیلئے ایک فلاحی بورڈ قائم کریگی اور ان صحافیوں کے اہلخانہ کی مالی امداد 3 لاکھ روپے سے بڑھاکر 5 لاکھ روپے کردی جائے گی۔ریاست کے وزیر اطلاعات و نشریات ایم پی سامی ناتھن نے منگل کو اسمبلی میں اس حوالے سے یہ اعلان کیا۔ ایم کے اسٹالن کی جانب سے کووڈ وبا کے دوران کام کرنے والے صحافیوں کو فرنٹ لائن ورکر کے طور پر درجہ بندی کرنے کے حالیہ اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے سامی ناتھن نے کہا کہ انہیں صحافیوں کی لسانی اور تکنیکی مہارتوں کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے ریاست اور ضلع سطح پر خصوصی تربیت دی جائے گی۔