چینائی : ٹاملناڈو حکومت نے منگل کو کرشنا گیری اور دھرما پوری اضلاع میں ریزروڈ فاریسٹ (آر ایف) کے 68,640 ہیکٹر رقبے کو کاویری ساؤتھ وائلڈ لائف سینکچری کے طور پر تسلیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ریاست میں 17 ویں جنگلی حیات کی پناہ گاہ کے اعلان کے پیچھے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کا ہدف ہے ۔ انہون نے کہاکہ”مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ریاستی حکومت نے ٹاملناڈو میں کاویری ساؤتھ وائلڈ لائف سینکچری کو نوٹیفائڈ کیا ہے جو کہ ٹاملناڈو میں جنگلی حیات کی 17ویں پناہ گاہ ہے ۔’’انہوں نے کہاکہ “ٹی این گرین کلائمیٹ کمپنی کی مہم کے ساتھ اٹھایا گیا یہ اہم قدم ہماری ریاست کی بھرپور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔
“یہ نوٹیفکیشن حکومت کے 25 اپریل کے اس فیصلے کے بعد جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہوسر منڈل کے انچیتی، وریگم اور جوالاگیری سلسلے کو جنگلی حیات کے محفوظ مقامات کے طور پر اعلان کیا جائے گا، جو جنوبی کاویری سے متصل ہیں۔