چینائی: ٹاملناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے آج کووڈکے سبب یتیم ہونے والے بچوں کی مدد کے لیے فکس ڈپازٹ جمع کے بطور پانچ لاکھ روپیے کی مالی مدد دینے والا منصوبہ شروع کیا۔ اسٹالن نے ریاستی سکریٹریٹ میں اپنے کابینی رفقاء اور سینئر افسران کی موجودگی میں اس منصوبے کا افتتاح کیا۔ جن بچوں نے کورونا وبا کے سبب اپنے ماں باپ دونوں کو کھو دیا ہے ، انھیں اس منصوبے کے تحت پانچ لاکھ روپیے ملیں گے ۔ یہ رقم فکسڈ ڈپازٹ جمع کھاتے میں ڈال دی جائے گی اور 18 برس کا ہونے کے بعد انھیں سود سمیت دی جائے گی۔ حکومت ایسے بچوں کی گریجویشن تک کی تعلیم اور رہنے کا خرچ بھی اٹھائے گی۔