ٹاملناڈو کے سابق چیف سکریٹری رام موہن راؤ کی چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات

   

حیدرآباد۔/11جنوری، ( سیاست نیوز) ٹاملناڈو کے سابق چیف سکریٹری اور جنا سینا پارٹی کے مشیر آر رام موہن راؤ نے آج پرگتی بھون میں بی آر ایس کے سربراہ اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی۔ آر رام موہن راؤ کاپو طبقہ کے اہم لیڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ملاقات میں آندھرا پردیش کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی اے ایس عہدیدار شانتی کماری کو چیف سکریٹری مقرر کرنے پر بی آر ایس آندھرا پردیش یونٹ کے قائدین پارتھا سارتھی اور آر رام موہن راؤ نے چیف منسٹر سے اظہار تشکرکیا۔ اس موقع پر آندھرا پردیش کے قائدین نے شانتی کماری کو اہم عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ر