ٹاملناڈو کے ہاسپٹل میں 11 کورونا مریض فوت

   

آکسیجن کی کمی کے سبب موت ہوئی ۔ لواحقین کا دعویٰ

چینائی: ٹاملناڈو کے چینگل پٹو میڈیکل کالج ہاسپٹل میں حیران کن واقعہ میں منگل کی رات سے اب تک 11 کورونا مریضوں کی موت ہوچکی ہے مرنے والوں کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہیکہ آکسیجن کی کمی کے سبب مریضوں کی موت ہوئی ہے لیکن ریاست کے صحت سکریٹری ڈاکٹر جے رادھا کرشنن نے بدھ کو ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہاسپٹل میں معقول مقدار میں آکسیجن کا اسٹاک ہے۔انہوں نے کہا ’’ہاسپٹل میں آکسیجن کا معقل ذخیرہ ہے۔ یہ صرف آکسیجن سپلائی کا معاملہ نہیں ہے کیونکہ کئی مریضوں کا آکسیجن سپورٹ سے علاج کیا جارہا رہے اور وہ متاثر نہیں ہوئے ہیں۔ڈاکٹر رادھا کرشنن نے کہا کہ مریضوں کی موت کے اسباب کی جانچ کے احکام جاری کئیگئے ہیں اور جانچ کے بعد ہی مریضوں کی موت کے اسباب کا پتہ چل سکے گا۔واضح رہے کچھ دنوں قبل ویلور کے سرکاری میڈیکل کالج اپتال میں بھی کچھ مریضوں کی موت ہوگئی تھی اوران کے گھر والوں نے الزام لگایا تھا کہ آکسیجن سپلائی میں رخنہ پڑنے کے سبب ان مریضوں کی موت ہوئی۔ ضلع انتظامیہ نے ان الزامات کو اگرچہ مسترد کردیا جبکہ طبی تعلیم کے ڈائرکٹر نے مریضوں کی موت کی وجہ کی جانچ کا حکم دیا ہے۔