ٹامل ناڈو ، تلنگانہ ، اے پی سے فوج میں اگنی ویرس کا رکروٹمنٹ

   


حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : (سیاست نیوز ) : انڈین آرمی کی جانب سے ٹامل ناڈو ، آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے اگنی ویرس کا رکروٹمنٹ 15 تا 29 نومبر ، ویلور میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس کامپلکس پر کیا جائے گا ۔ یہ رکروٹمنٹ چینائی رکروٹنگ آفس کی جانب سے منعقد کیا جائے گا ۔ ایک بیان میں یہ کہا گیا ہے ۔ یہ رکروٹمنٹ اگنی ویر ( مین ) ، اگنی ویر ( ویمن ملٹری پولیس ) ، سولجر ٹکنیکل نرسنگ اسسٹنٹ / نرسنگ اسسٹنٹ ( ویٹرنری ) اور جونیر کمیشنڈ آفیسر ( ریلیجیس ٹیچر ) کے لیے ہوگا ۔ امیدواروں کو اہلیت کے مطابق ویب سائٹ joinindianarmy.nic.in پر رجسٹریشن کروانا ہوگا اور ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے گئے تمام دستاویزات کو اپنے ساتھ لانا ہوگا ۔۔