ترینوویلی (ٹاملناڈو): ترینوویلی ضلع میں ایک مزدور پیشہ شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کا قتل کردیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔
اس نے قتل کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی بیوی ہمیشہ فیس بک پر غیر مردوں سے چیٹنگ کیا کرتی تھی۔ انگریزی اخبار ویب سائٹ ”انڈیا ٹوڈے“ کے مطابق ملزم گومتی نایاگم فیس بک پر غیر مردوں سے بات کرنے پر 33سالہ بیوی متھوماری کا قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو پندرہ دنو ں کیلئے عدالتی تحویل میں دیدیا۔