ممبئی : ٹاٹا گروپ کی اسٹیل بنانے والی کمپنی ٹاٹا اسٹیل چھ ماہ کے وقفے کے بعد پیر کو دوبارہ بی ایس ای انڈیکس سنسیکس میں شامل ہوگی۔سینسیکس میں 30 کمپنیاں ہیں۔ پیر سے ٹاٹا اسٹیل کو عوامی سیکٹر کی آئل اینڈ گیس کمپنی او این جی سی کی جگہ اس میں شامل کیا جائے گا۔ سینسیکس میں کسی کمپنی کی شمولیت مارکیٹ اس کے اثرات کو ظاہر کرتی ہے ۔21 جون سے دوسرے انڈیکس میں بھی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔