ٹاپ آرڈر نے مایوس کیا :متھالی راج

   

ماؤنٹ مونگنوئی۔ ہندوستانی کپتان متھالی راج اور سینئر فاسٹ بولر جھولن گوسوامی نے کہا کہ ٹاپ آرڈر نے توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا لیکن امید ظاہر کی کہ وہ جلد ہی جاری آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ دفاعی چمپئن انگلینڈ نے چہارشنبہ کو ہندوستان کو صرف 134 رنز پر ڈھیرکر دیا اور پھر 31.2 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر جیت درج کر لی۔ لیگ مرحلے میں لگاتار تین میچ ہارنے کے بعد انگلینڈ کی یہ پہلی جیت ہے۔ میتھالی نے میچ کے بعد کہا کہ یقینی طور پر ٹاپ آرڈر میں ہم اشتراک نہیں کرسکے، ہم پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔ ہم نے 200 سے زیادہ رنز بنانے کا سوچا اوراگر ایسا ہوتا تو کوئی بھی ٹیم یہ میچ جیت سکتی تھی۔ آسٹریلیا کے خلاف اگلے میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم ہر میچ میں فیلڈنگ یونٹ کے طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور امید ہے کہ ہم اسے جاری رکھیں گے۔ بیٹنگ ایک تشویش کا معاملہ ہے لیکن اگلے میچ میں ہم اسے حل کرنے کی کوشش کریں گے، ہمیں ایک ایسی ٹیم کے خلاف کھیلنا ہے جو اب تک کسی سے نہیں ہاری ہے۔ میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں جھولن نے بھی متھالی سے اتفاق کیا۔ جھولن نے کہا سچ پوچھیں تو، ہاں اس وقت ہمارا ٹاپ آرڈر اس طرح کارکردگی نہیں دکھا رہا ہے جیسا کہ ہم نے توقع کی تھی لیکن مجھے یقین ہے کہ ہمیں اس کے بارے میں مثبت ہونا پڑے گا کیونکہ انہوں نے ماضی میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، مجھے امید ہے کہ وہ اگلے میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ شکست کے باوجود ہندوستان آٹھ ٹیموں کے پوائنٹس ٹیبل میں چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان نے چار میں سے دو میچ جیتے ہیں جبکہ دو ہارے ہیں۔ انگلینڈ چار میچوں میں دو پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

جھولن کے 250 وکٹس مکمل
ماؤنٹ مونگنوئی۔ونڈے کرکٹ میں 250 ویں وکٹ حاصل کرنے کے حوالے سے جھولن گوسوامی نے کہا میں نے کرئیر شروع کرتے وقت اس کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا۔ میں صرف میدان میں اترکرمظاہرہ کرنا چاہتی ہوں۔